اتوار, جون 22, 2025
ہومٹاپ اسٹوریبڑا اپ سیٹ، انگلینڈ افغانستان کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی سے باہر

بڑا اپ سیٹ، انگلینڈ افغانستان کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی سے باہر

نو آموز افغان ٹیم نے منجھی ہوئی انگلش کرکٹ ٹیم کو حیران کن شکست دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔

 افغان ٹیم کی فتح میں ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی نے کلیدی کردار ادا کیا،زردارن کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابراہیم زدران کی 177 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کی مدد سے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے جسے انگلش ٹیم حاصل نہ کر سکی۔

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کو شکست کے ساتھ ہی پاکستان کیلئے اگر مگر کا قصہ بھی تمام

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے آغاز میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ 15 کے مجموعے پر صدیق اللہ بھی صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رحمت شاہ بھی 4 رنز بنا بنا سکے۔

ابتدا میں تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنے والی افغان ٹیم کے ابراہیم زادران نے جم کر بیٹنگ کی اور کسی بھی انگلش باولر کو سنبھلنے نہ دیا، زادران کی 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز میں بنا 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

افغان کپتان حشمت اللہ نے 40 رنز بنائے، سینئر کھلاڑی محمد نبی نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی بھی 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوابی اننگز میں روٹ کی شاندار سنچری کے باوجود پوری انگلش ٹیم 317 رنز بنا کر ہدف سے 8 رنز پہلے ہی آؤٹ ہوگئی۔

جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں اور کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، جوز بٹلر نے 38 ، جیمی اورٹن 32 ، ہیری بروک 25 اور فل سالٹ نے 12 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 5 اور محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ لی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین