پنجاب کے ضلع وہاڑی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں جوا ہارنے والے شوہر نے اپنی بیوی جیتنے والے جواریوں کے حوالے کر دی۔
رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ساہوکا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں جواری شوہر نے بازی ہارنے کے بعد جیتنے والوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروایا۔
متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے خاوند نے جوا ہارا تو دو افراد کو لے کر گھر آ گیا جہاں پر انھوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔
خاتون کے بقول اس قبیح فعل کے دوران اس کا خاوند ملزماں کی مدد کرتا رہا اور سارا تماشا دیکھتا رہا۔
خاتون کے والد کی مدعیت درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا خاوند مختلف لوگوں کو گھر میں لا کر بدکاری کرتا ہے اور میری بیٹی کو بھی بدکاری پر اکساتا ہے تاہم وہ اس پر راضی نہ تھی مگر گزشتہ روز اس نے 2افراد کو گھر لایا اور میری بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔
خاتون کے والد کی شکایت پر ساہوکا پولیس نے اس کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔