پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریچیمپئنز ٹرافی کا مایوس کن آغاز، پہلے میچ میں ہی پاکستان کو...

چیمپئنز ٹرافی کا مایوس کن آغاز، پہلے میچ میں ہی پاکستان کو شکست

پاکستان میں تقریباً 30 سال بعد ہونے والے پہلے آئی سی سی ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

کیویز کے 321 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بلوچستان میں دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا

کپتان محمد رضوان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے کین ولیمسن کو صرف 1 رن پر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔

تیسری وکٹ حارث رؤف نے لی جنہوں نے 10 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو پویلین لوٹایا۔ ول ینگ نے 107 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انہیں 107 رنزپر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔گلین فلپس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، انہوں نے 39 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھیلی۔

سال 2025 میں پیسے کمانے کے آسان طریقے

ٹام لیتھم نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ٹام لیتھم کی اننگ میں تین چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی۔ فخر زمان انجری کے باعث گراؤنڈ سے جانے پر قانون کے مطابق اوپننگ کیلئے نہ آ سکے، اوپنر سعود شکیل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے صرف 3 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 200 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی نویں وکٹ 260 رنز پر گری جب حارث رؤف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ول او رورکے نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میٹ ہینری نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مائیکل بریسویل اور ناتھن اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، وہ 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین