پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان میں دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو قتل...

بلوچستان میں دہشتگردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا

بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے ہولناک کارروائی کرتے ہوئے بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھ کر 7 افراد کو قتل کر دیا۔

واقعہ ضلع بارکھان کی تحصل رکھنی میں صوبے کو پنجاب کے ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روک کر اس میں سے 7 مسافر شناخت کر کے نیچے اتارا اور گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بتایا کہ بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی، مسافروں کے ہولناک قتل کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو رکھنی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

حملے کا نشانہ بننے والی بس کے ایک مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے بس کو روکا اور پھر 7 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، میرے بھائی عدنان کو بھی شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتار کر قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کی مسافر خواتین نے بتایا کہ ہم کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے ، ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتارا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بارکھان میں 7 مسافروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، امن دشمنوں کا بزدلانہ وار ناقابل برداشت ہے جس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نوشکی میں بھی دہشتگردوں نے کوچ سے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا جب کہ 26 اگست کو موسی خیل کے قریب قومی شاہراہ پر دہشت گردوں نے  23 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین