ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںپاکستانی طلبا کیلئے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس

پاکستانی طلبا کیلئے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس

محمد نوید خان

بہترین بین الاقوامی یونیورسٹی میں اسکالر شپ کے ذریعے تعلیم کسی بھی طالب علم کا ایسا خواب ہوتا ہے جو اس کا مستقبل شاندار بنا سکتا ہے۔ اس وقت تقریبا 64 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا دنیا کی مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرہے ہیں اور اس تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستانی طلبا کو سب سے زیادہ امریکا پھر برطانیہ، کینیڈا اور آسڑیلیا کی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے خصوصی اسکالرشپس کی آفرز ہوتی ہیں۔ کئی پاکستانی طالب علم یہ اسکالرشپ حاصل کرنے کی قابلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں مگر وہ مناسب طریقہ اور معلومات نہ ہونے کی بنا پر مناسب طریقے سے درخواستیں بھی نہیں دے سکتے۔

پاکستان اسٹوریز نے کچھ ایسی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی مصدقہ تفصیلات اکھٹی کی ہیں جو خصوصی طو رپر پاکستانی طلبا کو اسکالرشپس آفرکرتی ہیں۔

ذیل میں ایسی یونیورسٹیوں کا ذکراور اسکالرشپ کے لیئے اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ اور اپلائی کرنے کے لیے ان کی ویب سائیٹس کا لنک بھی موجود ہے جو اسکالرشپ کی درخواست دینے والے طالب علموں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔

یونیورسٹی آف اکسفورڈ

دنیا کی بہترین یونیورسٹی جو اس وقت ریکنک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں پر تعلیم حاصل کرنا کسی بھی طالب علم کا مستقبل شاندار بنا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آکسفورڈ بین الاقوامی طالب علموں کے لیے خصوصی اسکالر شپس دیتی ہے۔ یہاں ایک سے زائد اسکالر شپ پروگرامز ہیں، اکسفورڈ یونیورسٹی پاکستانی طالب علموں کو بھی اسکالرشپس دیتی ہے جو کہ صرف پاکستانی طالب علموں کے لیئے مختص ہوتے ہیں۔

یہ اسکالر شپ اکسفورڈ یونیورسٹی اپنے پروگرام دی آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت دیتی ہے۔ جس سے کئی نامور پاکستانی شخصیات بھی مستفید ہو چکی ہیں۔

اگر اپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں تو پھر دی اکسفورڈ پاکستان پروگرام کے لیئے اپلائی کرئیں اور اپلائی کرنے سے پہلے ان کی ویب سائیٹ پر دی گئی تفصیلات کو بغور پڑھ لیں۔

دی یونیورسٹی آف ساوتھ تھمپٹن

برطانیہ کی ایک اور یونیورسٹی دی یونیورسٹی آف ساوتھ تمھپٹن ریکنک میں برطانیہ کی 11ویں اور دنیا کی 80 ویں بہترین یونیورسٹی ہے۔ اس یونیورسٹی میں اس وقت بھی کوئی 500 کے قریب طالب علم مختلف کورسز میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

یونیورسٹی بین الاقوامی طالب علموں کے لیے صدارتی اسکاپر شپ اور دی گریٹ کے نام سے مختلف اسکالر شپ دیتی ہے۔ دی گریڈ اسکالر شپ پروگرام کے 10 ہزار پاونڈ وظیفے کے علاوہ ٹیوشن فیس بھی ادا کی جاتی ہے۔ مطلب یہ کوئی ٹیوشن فیس نہیں ہوتی ہے۔ یہ اسکالرشپ ماسٹر پروگرام کے لیے ہوتا ہے۔

دوسری جانب یہ یونیورسٹی صدارتی اسکالر شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کے لیے بھی اسکالر شپ اور وظیفہ دیتی ہے۔

پاکستانی طالب علموں کے لیئے خصوصی داخلہ پروگروام کے علاوہ اسکالر شپ پروگرامز بھی موجود ہیں۔

دی یونیورسٹی آف گلاسگو

برطانیہ کی ایک اور یونیورسٹی جو اس وقت عالمی ریکنک میں 78 ویں نمبر پر ہے۔ اس وقت اس یونیورسٹی میں تقریباً 400 طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دی یونیورسٹی آف گلاسگو بین الاقوامی طالب علموں اور پاکستانی طالب علموں کو سائنس، قانون اور ٹیکنالوجی میں مختلف کورسز اور ڈگری کے لیے اسکالرشپس آفر کرتی ہے۔ اس یونیورسٹی کی جانب سے دی گریڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 10 ہزار پاونڈ تک آفر کیے جاتے ہیں جبکہ ایک اور پروگرام میں 5 ہزار پاونڈ کی آفر کی جاتی ہے۔

 اس اسکالرشپ، کورسز اور داخلے کے بارے میں تمام معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

دی یونیورسٹی آف مانچسٹر

دی یونیورسٹی آف مانچسٹر عالمی ریکنگ میں 34ویں نمبر جبکہ برطانیہ میں اس کی ریکنگ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس وقت تقریبا 225 پاکستانی طالب علم اس یونویرسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دی یونیورسٹی آف مانچسٹر گریجویشن کے لیے میرٹ پر 100 اسکالر شپ کی آفر کرتی ہے۔ جس میں تین سالہ کورس کے لیے تقریبا 24 ہزار پاونڈ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ یہ اسکالر شپ جنوبی ایشیائی طالب علموں کے لیے ہیں۔

یونیورسٹی ماسٹر پروگرام کے لیے 230 اسکالرشپس کی آفر کرتی ہے۔ ان اسکالرشپس کی تفصیل، داخلے اور ڈگری کی حوالے سے ان کی ویب سائٹ سے مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

دی یونیورسٹی آف برمنگھم

دی یونیورسٹی آف برمنگھم کی عالمی ریکنگ 85ویں ہے جبکہ برطانیہ میں اس کی ریکنگ 12ویں ہے، اس وقت اس یونیورسٹی میں 400 کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

دی یونیورسٹی آف برمنگھم زیادہ تر بزنس ایڈمنسٹریشن اور انجینئرنگ کے پروگرام کے لیے اسکالرشپ آفر کرتی ہے۔ یہ یونیورسٹی گریجویشن کے لیے 2500 پاونڈ وظیفہ بھی دیتی ہے۔

یہ یونیورسٹی بھی پاکستانی طالب علموں کو خصوصی اسکالر شپ آفر کرتی ہے۔

نوٹ: اس تحقیقاتی مضموں کے پہلے حصے میں ہم نے برطانیہ کی ان یونیورسٹیوں کی تفصیل فراہم کی ہے جو پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپس دیتی ہیں۔ اس کے بعد کے دوسرے مضمون میں امریکہ کی یونیورسٹیوں کی تفصیل فراہم کی جائے گی جو پاکستانی طالب علموں کو خصوصی طور پر اسکالر شپ دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین