ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریمرکزی شاہراہ کی بندش کے خلاف پارا چنار میں قبائل کے احتجاجی...

مرکزی شاہراہ کی بندش کے خلاف پارا چنار میں قبائل کے احتجاجی دھرنے شروع

پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں قافلے پر حملے کے بعد سے سیکیورٹی خدشات پر اہم شاہراہ کی بندش اور اشیاء خور و نوش کی شدید قلت کے باعث مقامی قبائل نے دھرنے اور احتجاج شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 12 اکتوبر کو ضلع کرّم میں قافلے پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین اور2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس حملے کے بعد سے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاراچنار، ٹل، مین شاہراہ بند ہے۔

پاراچنار روڈ کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد محصور ہو گئے ہیں جبکہ مقامی شہریوں کو بنیادی ضروریات تک رسائی اور مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاجاً علاقے کے تمام کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

سماجی رہنما میر افضل خان نے خبردار کیا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس بیکار ہو رہے ہیں جبکہ طلبہ کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔

پارہ چنار میں 10 روز سے آمد ورفت معطل، اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگ علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں، اگر آمدورفت کے راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین