پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تمام تعلیمی ادارے بند

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، تمام تعلیمی ادارے بند

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کل تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور میں دوسرے روز بھی احتجاج، کالج طالبہ نے بیان میں ریپ کی تردید کر دی

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی طرف سے کل صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے مبینہ ریپ کی افواہ کے بعد صوبے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آج راولپنڈی میں طلبہ کی جانب سے کالج اور نجی املاک کی توڑ پھوڑ کے بعد احتجاج کرنے والے کم ازکم 250 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ادھر تحریک انصاف نے بھی آئینی ترمیم اور عمران خان کی رہائی کیلئے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین