ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریاسرائیلی کا فضائی حملے میں نئے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت...

اسرائیلی کا فضائی حملے میں نئے حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے تازہ فضائی حملے میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے نئے سربراہ یحیٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے مرحوم سربراہ اسمٰعیل ہنیہ ایران میں 31 جولائی 2024 کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے جس کے بعد یحییٰ سنوار کو 6 اگست 2024 کو حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں اسرائیلی فوج کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں عمارت پر کیے گئے حملے میں حماس کے 3 ارکان شہید ہوئے تھے جن میں ممکنہ طور پر یحییٰ السنوار بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے تصدیق کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یحییٰ سنوار شہدا میں شامل ہیں یا نہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے 2 نشریاتی اداروں نے بھی ان کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں اسرائیلی سیکیورٹی افسر کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج ایک لاش کے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے اس بات کی تصدیق کی کوشش کررہی ہے کہ آیا وہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار ہیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین