ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد پولیس کے افسران ڈکیتوں کے سہولت کار نکلے

اسلام آباد پولیس کے افسران ڈکیتوں کے سہولت کار نکلے

ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے 5 افسران اور اہلکاروں کی جانب سے ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کی پشت پناہی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے احکامات پر انکوائری کے بعد ملوث افسران اور اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

11 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والا اندھڑ گینگ کیا ہے اور کیسے وجود میں آیا؟

انکوائری میں انکشاف ہوا کہ جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور ٹیکسلا میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کے ایک ایس ایچ او ، ایک سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔

راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی تو اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہو گئی۔

آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار، ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد اور 2 کانسٹیبلز محمد ہارون اور محمد نوید کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا جب کہ سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین