ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانبلوچستان کی تاریخ کا خونریز دن، دہشتگرد حملوں میں 40 افراد ہلاک،...

بلوچستان کی تاریخ کا خونریز دن، دہشتگرد حملوں میں 40 افراد ہلاک، 14 اہلکار شہید

ویب ڈیسک

طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شناختی کارڈ دیکھ کر 29 افراد کے قتل سمیت دیگر حملوں میں تقریباً 40 سے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دہشتگردوں کی جانب سے 26 اگست کی شب  کوئٹہ کراچی شاہراہ، کراچی گوادر کوسٹل ہائی وے، تربت گوادر شاہراہ سمیت دیگر شاہراوں اور تربت، قلات، گوادر، خضدار اور بولان سمیت دیگر شہروں میں خونریز کارروائیاں کی گئیں۔

دہشتگردوں نے پسنی، مستونگ اور قلات سمیت دیگر علاقوں میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملوں میں اہلکاروں کو قتل اور یرغمال بنانے کے بعد گاڑیوں کو آگ لگا دی جب کہ دہشتگرد سرکاری ہتھیار لوٹ کر فرار ہوگئے

قومی شاہراہ پر گاڑیوں سے اتار کر 23 مسافر قتل، 23 گاڑیاں نذر آتش

بلوچستان حکومت کے مطابق حملہ آوروں نے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں قومی شاہراہ پر بسوں اور ٹرکوں کو روک کر مسافروں کو اتارا، ان کے شناختی کارڈ دیکھ کر 23 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حملہ آوروں نے 23 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

بولان میں 6 افراد شناخت کے بعد قتل

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بولان کے قریب دھماکے سے ریلوے پل کو بھی تباہ کر دیا ہے جس کے بعد صوبے کا ریل کے ذریعے ملک کے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جب کہ ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو بھی اڑا دیا گیا ہے۔

بولان کے ایس ایس پی دوست محمد بگٹی نے کہا کہ 6 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں جن میں سے  2 لاشیں تباہ کیے گئے ریلوے پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4 لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کےمقام پر ملیں، انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہوگا۔

حملوں کے بعد قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی موجودگی کے باعث شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک آمد و رفت معطل رہی ، آج صبح 10 بجے قریب حکام نے ٹریفک بحال ہونے کی تصدیق کی۔

پاک فوج کی کارروائیوں میں 21 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی جانب سے بیان کے مطابق دہشتگرد حملوں کے جواب میں 21 شر پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ جھڑپوں میں فورسز کے 14 جوان بھی شہید ہوگئے

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین