ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریکے ٹو سے ساتھی کوہ پیما کی لاش لانے والے مراد سدپارہ...

کے ٹو سے ساتھی کوہ پیما کی لاش لانے والے مراد سدپارہ براڈ پیک پر انتقال کر گئے

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ پرتگالی ساتھی کے ہمراہ ملک کی چوتھی سب سے بڑی چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے دوران زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

مراد سدپارہ پرتگالی کوہ پیما کے ہمراہ براڈ پیک سر کرنے کی مہم کے بعد گزشتہ روز نیچے آتے ہوئے کیمپ 1 کے قریب پاؤں پھسلنے کے باعث اونچائی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کی کی میت پہاڑوں سے نیچے لانے کے لیے پاک آرمی کا آپریشن جاری ہے جس میں 6 مقامی کوہ پیما بھی شامل ہیں، مقامی کوہ پیماوں کو براڈ پیک بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مراد سدپارہ نے چند روز قبل ہی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کے ٹو کے ڈیتھ زون بوٹل نیک پر ایک سال قبل انتقال کر جانے والے ساتھی حسن کی لاش واپس لانے کی مہم سرانجام دی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین