ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانحکومت کے پاس صرف 2 ماہ! غیر مشروط معافی مانگنے کا تاثر...

حکومت کے پاس صرف 2 ماہ! غیر مشروط معافی مانگنے کا تاثر غلط ہے، عمران خان

پاکستان اسٹوریز

سابق وزیر عمران خان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ اس کے پاس صرف 2 ماہ کا وقت ہے۔

عدالت میں موجود صحافیوں کے مطابق 190ملین پاونڈ مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت دلدل میں دھنستی جا رہی ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے لیکن میرے پاس بہت وقت ہے۔

صحافیوں کے مطابق انھوں نے کہا کہ حکومت بے وقوف ہے۔

توشہ خانہ کیس میں کچھ لینا دینا نہیں’ عمران خان بشری بی بی کیلئے ڈٹ گئے’

صحافیوں کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ میں تو پاکستان کی بات کر ہوں۔ میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہوا تو میں معافی مانگ لوں گا۔ ایک سال سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائیں اور دیکھیں کہ کوئی تحریک انصاف کا کارکن ہے کہ نہیں۔

امریکہ میں گرفتار پاکستانی بینکر آصف مرچنٹ کا اصل منصوبہ کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔ مجھ سے مذاکرات کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ میں تو 9 مئی واقعہ پر انصاف چاہتا ہوں۔ میڈیا میں ایسا تاثر دیا گیا کہ میں نے معافی یا غیر مشروط معافی کی بات کی ہے جو کہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔ جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں۔ سب مقدمے لڑوں گا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں اپنا گواہ پیش کروں گا لیکن ابھی اس کی شناخت نہیں بتا سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پرامن احتجاج کا کہا تھا کہ جب مجھے پکڑیں تو جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کرنا ہے، ظاہر ہے جہاں سے مسئلہ ہوگا وہیں احتجاج کریں گے۔ پرامن احتجاج پر ہمیں دہشت گرد بنا دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات صرف عبوری سیٹ اپ میں قبول ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ارمی چیف کو صرف غیر سیاسی ہونے کا کہا تھا کہ آئین کی حدود میں رہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین