امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کو روکنے کوشش حکومت گراو تحریک کو جنم دے گی۔
کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف ڈی, چوک اسلام آباد دھرنا روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے, پھر کوئی اس تحریک کو روک نہیں پائے گا۔
جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ لوگ بیواؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے زیورات بیچ کر بلز کی ادا کر رہے ہیں، کل گوجرانوالہ میں بل پر 2 بھائیوں کے جھگڑے میں قتل ہوا۔ اب تو تاجر بھائیوں کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1984 سے آئی پی پیز کے یہ معاہدے چلے آرہے ہیں، ہم اس کے بھی پیسے دے رہے ہیں جو بجلی ابھی بنی بھی نہیں ہوتی، آئی پی پیز کے دھندے سے اربوں روپے ہڑپ کیے گئے، 25،25 سال کے معاہدے کیے گئے ، ہم نہ ان معاہدوں کو مانتے ہیں نہ 2800 ارب روپے انہیں دیں گے۔
انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے سرے سے معاہدے ہونے چاہئیں، یہ بجلی کے بل نہیں ایٹم بم ہیں، کسی صورت ظالمانہ ٹیرف قبول نہیں، ریلیف کوئی نہیں دلوائے گا وقت آگیا ہے انصاف کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے
[…] کی جانب سے مہنگائی اور بجلی کی زائد قیمتوں کے خلاف 26 جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا گیا […]