ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماضلاعسی ڈی ٹی اہلکار اکرم خان پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سی ڈی ٹی اہلکار اکرم خان پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاکستان سٹوریز

خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے جاں بحق ہونے والے اہلکار اکرم خان کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان، ڈسٹرکٹ پولیس افسرایبٹ آباد عمر طفیل خان، پولیس افسران، جوانوں اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید اے ایس آئی کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد نے شہید پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شہید اے ایس آئی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

کراچی، انسداد دہشتگردی کے ڈی ایس پی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

شہید کے خاندان کی تمام تر ذمہ داریاں محکمہ پولیس کی ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ نے شہید کے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جوان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی وہ زندہ ہے اور ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہے گا، شہید کے خاندان کی تمام تر ذمہ داریاں محکمہ پولیس کی ہیں، شہید اے ایس آئی اکرم خان نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس پاکستان کی بقا و سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

 گذشتہ روز حسن خیل پشاور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اے ایس آئی اکرم خان سمیت فوج اور پولیس کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین