ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانسرگودھا میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان تصادم کا خطرہ، پولیس پہنچ...

سرگودھا میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان تصادم کا خطرہ، پولیس پہنچ گئی

رپورٹر: شوکت گورائیہ

سرگودھا میں توہین مذہب کے واقعہ کے بعد مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان تصادم کے خطرے کے پیش نظر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے پاکستان اسٹوریز کو تصدیق کی ہے کہ واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسلمانوں اور مسیحوں کے درمیان تصادم روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا ہے

پولیس کے مطابق حالات قابو میں ہیں جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جڑانوالہ میں توہین کے واقعے کے بعد مسیحی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے کئی چرچ اور مسیحیوں کے گھر نذر آتش کردیے گئے تھے۔

نوٹ: خبر میں تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین