ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماضلاعسوشل میڈیا نے ایک سو دس سالہ بابا کی شادی ختم کروا...

سوشل میڈیا نے ایک سو دس سالہ بابا کی شادی ختم کروا دی۔

ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک سو دس سالہ بابا عبدالحنان سواتی جنھوں نے چار روز قبل تیسری شادی کی تھی۔ ان کی یہ شادی طلاق پر ختم ہوچکی ہے۔

پاکستان سٹوریز کو دستیاب معلومات کے مطابق دولہن کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر ہونے کی وجہ سے دلہن کے بھانجے انتہائی غم وغصے کا شکار تھے۔ انھوں نے بغیر اجازت تصاویر کے شئیر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

دلہن کے خاندان والوں کو شکوہ ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر یہ تصاویر اور وڈیوز شئیر ہوئی ہے۔ نکاح او شادی کو مذاق بنایا گیا ہے۔ جس پر انھوں نے اس شادی کو برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شادی کے چرچے ہونے کے بعد بابے کی دلہن کے بھانجھوں نے تھانہ شنکیاری میں دی گئی درخوست میں یہ موقف اخیتار کیا کہ انکی خالہ کا ذہنی توزان خراب ہے اور میڈیا کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ ہماری خالہ کی شادی 110 سالہ بابا عبدالخنان سے ہو گئی جس سے ہمارے خاندان کی بے عزتی کا باعث بنی۔

تاہم پولیس کا یہ کہنا تھا کہ نکاح ہوچکا ہے اب عدالت سے خلاء حاصل کرنا ہوگا۔

جس کے بعد باقاعدہ جرگہ ہوا اور جرگے میں بابا عبدالخنان نے گواہوں کے رو برو طلاق دے دی۔ اس طرح بابا عبدالخنان کا چار دن بعد ایک مرتبہ پھر اپنی شریک حیات سے محروم ہوگئے۔ دونوں خاندانوں نے طلاق نامے کی خبر کو ہر قسم کے میڈیا سے دور رکھنے پر اتفاق کیا نکاح خواں قاری ارشد نے بھی طلاق کی تصدیق کی ہے۔

بابا عبدالخنان ان کا خاندان کے علاوہ دلہن اور ان کے خاندان نے طلاق کی تصدیق کی ہے تاہم مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین