پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںبھارت کے 29 ڈرونز تباہ، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان...

بھارت کے 29 ڈرونز تباہ، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی, 2 شہری شہید

 بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملے کیے ہیں جنہیں پاک فوج نے کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں داخل ہونے والے تمام ڈرونز کو بھی دیکھ لیا گیا تھا اور پھر 29 ڈرونز کو مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے اور اس جھوٹ بولنے کی وجہ نظر آتی ہے، آج جو پاکستان کے اندر اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن مقامات پر جو کام کیے ہیں وہ افسوسناک، شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی طیارے گرائے، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے یہ حرکتیں کر رہا ہے

 پاک فوج کے 4 جوان زخمی ، 3 شہری شہید اور 4 زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاہور ، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں جن کا ملبہ ابھی بھی جمع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون حملوں میں 3 شہریوں کی شہادتیں اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ انڈیا کی جانب سے ڈرون پھیجے جانے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور پاکستانی فوج انھیں تباہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس جارحیت سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، نمٹ رہے ہیں بلکہ یہ جارحیت کرنے والوں کو جواب دینے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جو یکسر ناقابل قبول ہے، ہم نے یہ ڈرون بھی مار گرایا، سوال یہ ہے کہ بھارت مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں انجنیئرڈ جنگی جنون نظر آرہا ہے لیکن پاکستان میں لوگ اپنے نارمل انداز میں بیٹھے ہیں کیونکہ ہم جنگ کا تجربہ رکھنے والی قوم ہیں، 20 سال سے ہم فتنہ الخوارج جیسے دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔

پاکستان جب حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائے دے گی۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ بھارت جانتا ہے کہ جب پاکستان حملہ کرے گا تو پھر بھارتی میڈیا کو اس کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا خود ہی جان جائے گی، پاکستان جب حملہ کرے گا تو وہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائے دے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین