مسیحی تہوار ایسٹرکے موقع پر غزہ کی بدترین صورتحال پر افسوس کا اظہار اورجنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے مسیحیوں کے روحانی پیشوا اور خودمختار ویٹیکن اسٹیٹ کے سربراہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ارجنٹینا کے آرچ بشپ پوپ فرانسس نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھانا تھا،
ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
فرانسس امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے۔ 741 عیسوی میں شام میں پیدا ہونے والے گریگوری سوئم کے بعد وہ روم کے پہلے غیر یورپی بشپ تھے۔
پوپ فرانسس سانس کی شدید تکلیف اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں 17 دسمبر 1936 کو پیدا ہونے والے پوپ فرانسس کو نمونیا کے حملے کی وجہ سے آپریشن اور پھیُپھڑوں کا ایک حصہ نکلوانا پڑا تھا جس کے باعث انہیں زندگی بھر انفیکشن کا خطرہ رہا۔