پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںاسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ یکجہتی مارچ، لاکھوں افراد شریک

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا غزہ یکجہتی مارچ، لاکھوں افراد شریک

جماعت اسلامی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ یکجہتی مارچ میں کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں شہریوں نے شرکت کی، مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کی حمایت میں 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد کو سیل کیے جانے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کو ریڈ زون کے بجائے ایکسپریس وے پر مارچ کرنے کیلیے راضی کیا۔

ایکسپریس وے پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد فرض ہونے کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ہم اسرائیلی اشیا کا مکمل بائیکاٹ کریں گے، ہماری ہڑتال ’ایک پُرامن جہاد‘ ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کچھ لوگ یہاں سے اسرائیل جا کر وعدے کر کے آئے، بتایا جائے انہیں کس نے پاکستان سے اسرائیل بھیجا تھا، قائداعظم نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

حافط نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمران امریکا سے خوف کھاتے ہیں، اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسلام آباد بند کیا ہے، مگر ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے، ہم کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نہ پولیس سے فساد چاہتے ہیں، کوئی مارا راستہ نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے، مغربی کنارے میں بھی لاکھوں لوگ بے گھر کیے گئے ہیں، قبضے کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں ہمیں روکنا پڑے گا، ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عالم اسلام کو بھی جگانا پڑے گا، اور باضمیر ممالک جو اس وقت اسرائیل کے خلاف ہیں انہیں اکٹھا کرنا پڑے گا، پاکستان کو یہ کام کرنا ہوگا، لوگ پاکستان کی طرف بہت امید سے دیکھتے ہیں۔

حافظ نعیم نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، بچوں کو شہید کیا گیا، امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا قاتل اور دہشتگرد ہے جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی امریکا کی ایما پر ہورہی ہے، ہم سب کو مل کر امریکا پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر ہماری اپوزیشن بھی خاموش ہے، ان کو جب اپنے مفادات ہوتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے بات بھی ہو جاتی ہے، لیکن اس وقت انہیں ٹرمپ کی خوشنودی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین