پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںپنجاب اور پختونخوا میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور پختونخوا میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے

وفاقی داراالحکومت اسلام، پنجاب اور پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلہ کی شدت 5 بتائی ہے۔

اسلام آباد کے علاوہجن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، حسن ابدال، اٹک، میانوالی ، سوات، بونیر، لوئر دیر، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، شبقدر، شانگلہ اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جبکہ آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملہ الرٹ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے نقصانات کی اطلاع ہیلپ لائن 1129 پردی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین