اتوار, اکتوبر 12, 2025
ہوماہم خبریںٹرمپ کی دھمکی کے باوجود چین کا سخت جواب، امریکی مصنوعات پر...

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود چین کا سخت جواب، امریکی مصنوعات پر مزید 84 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ نے دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، نہ صرف دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے بلکہ کئی نامور کمپنیوں کے اربوں ڈالر ڈوب چکے ہیں۔

جلتی پر تیل کا کام چین نے کیا ہے جس نے ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 34 فیصد کے اعلان سے کئی گنا زیادہ 84 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا۔

برطانوی و امریکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے درجنوں ممالک پر عائد کردہ بھاری محصولات کا نفاذ آج سے ہوگیا ہے جس میں چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف شامل ہیں۔

چین نے ٹیرف کے نفاذ کے دن امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، چینی وزارت تجارت نے کہا کہ اگر امریکا اپنے راستے پر چلنے پر اصرار کرتا ہے، تو چین اس کے خلاف آخری دم تک لڑے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا تھا کہ ’اگر بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی محصولات کل تک واپس نہیں لیے وہ چینی درآمدات پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی واضح کرچکا ہوں جو بھی ملک امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف عائد کرے گا اسے مزید سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر چین کی جانب سے سفارتی رابطوں کی درخواست کی گئی تو امریکا اسے مسترد کردے گا’۔

دوسری جانب چینی اعلان کو امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ’بدقسمتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جدید دنیا کی تاریخ میں ان کی معیشت سب سے زیادہ غیر متوازن ہے اور میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ یہ کشیدگی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول ترین