جمعہ, اپریل 4, 2025
ہوماہم خبریںغزہ پر وحشیانہ بمباری، اسرائیل کی نئی شرائط پر حماس کو ...

غزہ پر وحشیانہ بمباری، اسرائیل کی نئی شرائط پر حماس کو جنگ بندی کی پیشکش

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد صیہونی ریاست نے دوبارہ 40 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ پیشکش اس سے قبل کامیاب جنگ بندی مذاکرات کرنے والے فریقین مصر اور قطرکو پیش کی۔

اسرائیلی اخبارر ہارٹز نے ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ یہودی ریاست نے مصر اور قطر میں ثالثوں کے ذریعے حماس سے 11 یرغمالیوں کی رہائی اور 16 لاشوں کی واپسی کے کے بدلے 40 دن کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے پیشکش میں غزہ میں یرغمال دیگر افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی پر اسرائیل اپنی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی رہا کرے گا۔

رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے کے 5ویں دن، اسرائیل حماس سے اپنی تحویل میں موجود باقی قیدیوں کے بارے میں معلومات طلب کرے گا۔

اسرائیل کی تجویز کے تحت تل ابیب حماس سے معاہدے کے 10ویں دن 16 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کرے گا، یہ غزہ میں حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد کا تقریباً نصف ہے، غزہ میں 59 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے 24 زندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین