پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںآرمی چیف کی جوانوں کے ساتھ عید

آرمی چیف کی جوانوں کے ساتھ عید

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نوجوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور مثالی خدمت کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کا عزم اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتی ہے بلکہ یہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے، پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین