پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںماہ رمضان رخصت ہوگیا، سعودی عرب میں آج عید

ماہ رمضان رخصت ہوگیا، سعودی عرب میں آج عید

سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد آج 30 مارچ بروز اتوارعید الفطر منائی جائے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب ، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں بھی 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔

جن ممالک میں چاند نظر آیا وہاں ماہ رمضان 29 دن کا تھا، قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی 30 مارچ یعنی آج شوال کا چاند نظر آجائے گا اور 31 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔

دوسری جانب عمان اور ایران میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا، ان ممالک میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند ہفتے کے روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پا گیا تھا، اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے چاند نظرآنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا جس کے باعث چاند بآسانی نظر آ جائے گا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام وگ6 بجے اسلام آباد میں وزات مذہبی امور کی چھت پر ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے عید الفطر مسلم دنیا کے ساتھ منانے کا اعلان کیا کر دیا۔

انہوں نے حالات کے پیش نظر اس بار سادگی سے عید منانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ولی باغ میں عید کے موقع پر ملاقات ممکن نہیں ہوگی۔

‘ عوام کو اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں’

صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین