جمعہ, اپریل 4, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان میں دہشتگردوں نے گاڑیوں سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل...

بلوچستان میں دہشتگردوں نے گاڑیوں سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کر دیا

شورش زدہ صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایک بار پھر وار کرتے ہوئے گاڑیوں سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب چند ہفتے قبل ہی کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں نے ہولناک حملہ کرکے درجنوں مسافروں کو قتل کر دیا تھا۔

دہشتگردوں نے رات گئے گوادر، تربت، پنجگور اور پسنی سمیت بولان، کولپور اور مستونگ میں حملے کیے۔

حکام کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان سے کراچی جانے والی مسافر بس کو روکا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 مسافروں کو قتل کردیا اور 3 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر بندرگاہ سے یوریا کھاد افغانستان لے جانے والے 3 ٹریلرز کو بھی آگ لگا دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں دہشتگردوں نے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین