جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے عید الفطر پر کارکنان کی ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ملک میں خصوصاً بلوچستان اور پختونخوا میں دہشتگردوں نے اہم مذہبی و سیاسی شخصیات کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا ہے۔
رواں ماہ ہی جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مدرسے اکوڑہ خٹک کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔
جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد اسلم غوری کی جانب سے جاری اعلامیے میں ملک بھر کے کارکنان و کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمٰن سے عید ملنے ڈیرہ اسمعٰیل خان آنے کی زحمت نہ کریں۔
اعلامیے کے مطابق یہ ہدایات دور اور قریب کے تمام اضلاع کے لیے ہے، قیادت اور کارکنان کی حفاظت اور سلامتی اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔