جمعہ, اپریل 4, 2025
ہوماہم خبریںعیدالفطر پر ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

عیدالفطر پر ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید سے قبل مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا، کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہوگا تاہم خصوصی عید ٹرینوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی رعایت کا مقصد عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے.

شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی۔

ریلوے کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی، چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور لاہور روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین