پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںغزہ میں اسرائیلی مظالم، حکومت خاموش رہی تو اگلا احتجاج امریکی سفارت...

غزہ میں اسرائیلی مظالم، حکومت خاموش رہی تو اگلا احتجاج امریکی سفارت خانے کے اندر ہو گا, حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت خاموش رہی تو اگلا احتجاج امریکی سفارت خانے کے اندر ہو گا۔

ٖغزہ میں اسرائیلی بربیت اور جنگ بندی کے بعد دوبارہ بمباری میں 600 سے زائد شہادتوں پر جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی، لاہور ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ سب پارٹیاں ٹرمپ کی خوشنودی کے حصول میں لگی ہیں، اگر حکومت امریکی حمایت پر خاموش رہی تو آئندہ احتجاج امریکی سفارت خانہ کے اندر ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود امریکی ایما پر اسرائیل نے غزہ میں دوبارہ حملے شروع کر دیے جو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اس کی دنیا بھر کے مسلمان مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی سفاکیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی ظلم میں شرکت کے مترادف ہے، افسوس ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی خاموش ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی امریکا کی مذمت کریں۔

جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو فلسطین کی حمایت میں سامنے آ کر بیان دینا چاہیے، آرمی چیف حکومت سے بات کر کے اسلامی دنیا کے فوجی سربراہوں کا اجلاس بلائیںں، فلسطینیوں کے خون کا سودا کیا گیا تو قوم حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔

انہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم تیار رہے، اہل فلسطین کے حق میں بڑے شہروں میں ملین مارچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین