جمعہ, اپریل 4, 2025
ہوماہم خبریںپاک فوج کا آپریشن مکمل، خودکش بمباروں سمیت تمام 33 دہشتگرد ہلاک...

پاک فوج کا آپریشن مکمل، خودکش بمباروں سمیت تمام 33 دہشتگرد ہلاک ، مسافروں کو بچا لیا گیا

پاک فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بولان میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے والے دہشتگردوں کو ہلاک کرکے تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ٹرین پر حملہ کرنے والے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ بولان کے دشوار گزار علاقے اوسی پور میں کیا گیا، اطلاع ملتے ہی مسافروں کی بازیابی کا آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں آرمی ، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے آپریشن سے پہلے دہشتگردوں نے 21 یرغمالی مسافروں اور پکٹ پر تعینات 3 ایف سی جوانوں کو شہید کیا جب کہ آپریشن کے دوران ایف سی کا ایک جوان شہید ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد یرغمالیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے جس کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی احتیاط کی گئی تاکہ کسی معصوم شہری کو نقصان نہ پہنچے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ سب سے پہلے فورسز کے اسنائپرز نے خودکش بمباروں کو جہنم واصل کیا، فائنل کلیئرنس آپریشن میں تمام 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے یرغمالیوں کو رہا کروایا لیا گیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی بھی معصوم مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے نے گیمز کے رولز تبدیل کر دیے ہیں، ان دہشتگردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ بالکل واضح کردوں کہ ان کو مارا جائے گا اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹرین کے شہید قرار دیے گئے ڈرائیور زندہ اور محفوظ ہیں

گزشتہ روز دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے زخمی اور شہید ہونے کی خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہےکہ وہ محفوظ ہیں، ڈرائیور نے اپنے بھائی عامر کو فون کیا اور بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔

ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کا تعلق چھانگا مانگا چک نمبر 17 سے ہے۔ان کے زندہ بچ جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ ٹرین ڈرئیور امجد یاسین کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین