اتوار, جون 22, 2025
ہومپاکستانوزیرستان میں بمبار نے خود کو اڑا لیا، فورسز کی پوسٹ پر...

وزیرستان میں بمبار نے خود کو اڑا لیا، فورسز کی پوسٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر ٹرین ہائی جیک کے بعد جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کی پوسٹ پرحملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں حملہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتایا کہ گاڑی میں موجود خودکش بمبار نے ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا لیا جس کے بعد دیگر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین