پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانپاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں...

پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع

پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالرز کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔

تقریباً 29 ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے پاکستان اس سال آئی ایم ایف سے قرض لینے والے سرفہرست 3 ممالک میں شامل ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دوست ملک چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ کا اعلامیے میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

اس دوران پاکستان سود کی ادائیگی کرتا رہے گا۔

بیجنگ کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چین سے 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کر نے کی درخواست کی تھی تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ چین کی جانب سے ادائیگی موخر کرنے پر آئی ایم ایف کے جائزہ مذاکرات میں فنڈنگ کے حوالے سے خدشات کو بڑی حد تک دور کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین