پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، سیمی فائنل سے بھی باہر

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست، سیمی فائنل سے بھی باہر

آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے بڑے میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان کے خلا کھیلے گئے میچ میں پاکستان نہ صرف ایونٹ کا مسلسل دوسرا مقابلہ ہارا بلکہ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا۔

پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکا، پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے پاکستان کو تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف بآسانی 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

سابق کپتان اور اپنا آخری چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے ویرات کوہلی نے نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
کوہلی نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی 51 ویں سینچری بھی مکمل کی، شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین