منگل, جون 24, 2025
ہومپاکستانکراچی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل...

کراچی میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ٹینکر کی ٹکر کے ایک اور واقعے میں شہری کی موت پر مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگا دی۔

تازہ ترین واقعہ کراچی کے علاققے جیل چورنگی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار شہری تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آ گیا، متوقی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد جیل چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی تاہم فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب وزیرِداخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے قریب حادثے میں شہری کی موت اور ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پے در پے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات نے ڈمپرز اور ٹینکرز کے خلاف سخت عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔

یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 100 سے زائد شہریوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

عوامی احتجاج پر سندھ حکومت نے شہر میں ہیوی ٹریفک کیلئے نئے اوقات کارجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی گاڑیاں اب صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک چلیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین