پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانعمران خان نے مذاکرات کے خاتمے کا اشارہ دے دیا؟

عمران خان نے مذاکرات کے خاتمے کا اشارہ دے دیا؟

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات میں شامل سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کے بیان نے مذاکرات کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کہا ہے۔

ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کی عدالتی تحقیقات اور کارکنوں کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان میں سے کوئی ایک بھی مطالبہ نہیں مانا گیا تو پھر مذاکرات ختم ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک دو مذاکراتی دور ہو چکے ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی تھی۔

دوسری جانب اسد قیصر نے بھی تحریری مطالبات دینے کے موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جو باتیں میٹنگز کے دوران کہی ہیں، وہ ’منٹس‘ بن چکی ہیں، انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے۔

واضح رہے کہ پہلے اور دوسرے مذاکراتی دور کے دونوں مشترکہ اعلامیوں میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اسد قیصر کے بقول کاغذ دینا نہ دینا ’فارمیلٹی‘ ہے، حکومتی کمیٹی اصل فیصلہ سازوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لے۔

تحریک انصاف کی جانب سے طے شدہ بات سے یچھے ہٹنے اور نئی شرائط نے مذاکراتی کمیٹی کے اگلے اجلاس کو غیر یقینی بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین