ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومشعر وشاعریفنون لطیفہ : ضرب کلیم

فنون لطیفہ : ضرب کلیم

اے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکن

جو شے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا!

مقصود ہنر سوز حیات ابدی ہے

یہ ایک نفس یا دو نفس مثل شرر کیا!

جس سے دل دریا متلاطم نہیں ہوتا

اے قطرۂ نیساں وہ صدف کیا وہ گہر کیا!

شاعر کی نوا ہو کہ مغنی کا نفس ہو

جس سے چمن افسردہ ہو وہ باد سحر کیا!

بے معجزہ دنیا میں ابھرتیں نہیں قومیں

جو ضرب کلیمیؑ نہیں رکھتا وہ ہنر کیا!

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین