جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومتعلیم2025 میں مضامین اور تحریریں لکھ کر ہزاروں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں

2025 میں مضامین اور تحریریں لکھ کر ہزاروں ڈالر کمائے جاسکتے ہیں

نورین محمد سلیم

کیا آپ اچھے لکھاری ، لکھنے پڑھنے سے شغف اور نئی نئی چیزوں پر متجسس رہتے اور تحقیق کر سکتے ہیں تو آپ فری لانسنگ مضامین اور تحریریں لکھ کر ہزاروں ڈالر کما سکتے ہیں۔

فری لائسنگ مضمامین اور تحریریں لکھنے میں کتنے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ اس کا انحصار بہت سے عوامل پر ہوتا ہے۔ کس صنعت کے لئے لکھ رہے ہیں۔ کیسا لکھ رہے ہیں۔ مہارت کیسی ہے اور کن پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

کن کن شعبوں اور صنعتوں میں فری لائنسنگ کا کام زیادہ اور فائدہ مند ہے؟ یہ کوئی 5 مختلف شعبے ہیں مگر یہ حتمی نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق 2025 میں ان 5 شعبوں میں فری لائنسنگ مضامین اور تحریروں کے زیادہ مواقع مل سکتے ہیں۔ مگر اس کے علاوہ دیگر شعبے بھی ہو سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں آپ کو ان 5 شعبوں کا تعارف کروایا جائے گا جبکہ آنے والے دنوں میں ان شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقع کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس کیلئے آپ ہمارے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرلیں۔

وائیٹ پیپر لکھاری

وائیٹ پیپر لکھنا، اس وقت فری لائنسنگ مضمامین اور تحریوں میں اس کی طلب سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ایک صفحہ کا ایک ہزار ڈالر تک معاوضہ دیا جا رہا ہے تاہم یہ کم زیادہ ہوسکتا ہے۔ مگر خوش نہ ہوں وائیٹ پیپر لکھنا سب سے زیادہ مشکل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لیے خصوصی مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔

اب یہ سمجھ لیں کہ وائیت پیپر کیا ہے۔ اس پیپر میں تحقیق اور سروے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک تفصیلی ڈاکومینٹ ہوتا ہے جو کسی بھی مخصوص، موضوع، مسئلے پر ایشوز کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں۔ اس کا مقصد عام قارئین کو شعور دینا، آگاہی فراہم کرنا شامل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ موضوع کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا یا حل پیش کرنا ہوتا ہے۔

وائیٹ پیپر عام طورپر کاروباری کمپنیاں، حکومتیں اور مختلف تحقیقاتی اداروں وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے وہ اپنے وائیٹ پیپر لکھاریوں کی خدمات بھی لیتے ہیں مگر اب زیادہ تر اس کے لیے فری لائنسنگ ہی کو ترجیح دی جاتی ہے۔

فری لانسنگ کیس سٹڈی رائیٹر

کیس سٹڈی کسی حد تک وائیٹ پیپر سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ وائیٹ پیپر سے زیادہ تفصیلی ہوتا ہے۔ یہ عموماً صارفین، ممکنہ کاہگوں کو کمپنی، ادارے کی کامیابی بتا رہا ہوتا ہے۔ کیسے کمپنی اور ادارے نے مسائل کو حل کیا اور ممکنہ سہولتیں مہیا کیں اورریلیف فرہم کیا۔

یہ درحقیقت صارفین اور کاہگوں کو کمپنی یا ادارے کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کے لیے لازمی ہے کہ لکھاری کہانی نویسی میں ماہر ہو۔ وہ انٹرویو کرنے کا فن جانتا ہوں۔ انسانی جذبات کو بیان کرسکتا ہو۔

یہ بہت گہرائی میں کرنے کا کام ہوتا ہے جس میں براہ صارف اور کاہگ کو اپنے ادارے، کمپنی کی کامیابی بتانا ہوتی ہے اور یہ کہانی بیان کرنا ہوتی ہے کہ وہ کیسے اور کس طرح ان کو بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

فری لانسنگ سیلز اینڈ لیڈنگ رائیٹر

سیلر اینڈ لیڈنگ مضامین یا تحریر درحقیقت کسی بھی ادارے، کمپنی کی فروخت بڑھانے کے لیے مواد لکھنا ہوتا ہے۔ یعنی ایسا اشتہار اور مضمون جو کمپنی اور ادارے کی فروخت کو بہتر کرسکے۔

اس کام کے لیئے وہ لوگ انتہائی موزوں ہوتے ہیں جو پہلے ہی کسی نہ کسی طرح مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہوں۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ڈالر کمایا جاسکتا ہے جبکہ کم سے کم 250 ڈالر اور اگر ایک ماہ میں کئی کام مل جائیں تو ایک ماہ میں آپ کی آمدن کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔

فری لائسنگ گھوسٹ رائیٹنگ

یہ کام سادہ الفاظ میں کسی اور مصنف کے لیے کتاب لکھنا ہے۔ مثال کے طور پر کتاب کا مصنف کوئی اور ہوگا۔ وہ آپ کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرے گا۔ اپنی رائے بتائے گا۔ آپ اس کے خیالات اور رائے کو لکھیں گے۔ لیکن یاد رکھنے کی بات ہے کہ اس کا کریڈٹ آپ کو نہیں دیا جائے گا۔ اس کا کریڈٹ مصنف ہی کو ملے گا۔

اس کے لیے بھی لازمی ہے کہ آپ کے اندر لکھنے کی مضبوط صلاحیت ہو اور آپ اصل مصنف کے خیالات اور رائے کو اسی پیرائے میں لکھ سکیں۔ اس کا معاوضہ 20 ہزار ڈالر سے لے کر ایک لاکھ ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ اس میں مختلف صورتحال ہوتی ہیں۔

فری لائنس گرانٹ رائیٹر

فری لائنس گرانٹ رائیٹر چھوٹے کاروبار، غیر منافع بخش اداروں کے لیے بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چھوٹے کاروبار، کمپنیوں اورغیر منافع بخش اداروں کو اپنی تحریروں کے ذریعے سے اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

یہ ادارے ان تحریروں کے زریعے سے عطیات دینے والوں کو متوجہ کرتے ہیں مگر یاد رکھیں یہ کوئی آسان کام نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے خصوصی مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔

اگر آپ ان میں سے کسی میں بھی مہارت رکھتے ہیں یا مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو ضرور فالو کرلیں تاکہ آپ تک اس موضوع پر مزید معلومات پہنچتی رہیں۔

 

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین