ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںاسلام آباد احتجاج، پختونخوا حکومت کا جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں...

اسلام آباد احتجاج، پختونخوا حکومت کا جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے 1،1کروڑ معاوضے کا

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کے ورثا کیلئے پارٹی کی صوبائی حکومت نے 1کروڑ روپے معاوضے کا فیصلہ کیا ہے۔

پختونخوا حکومت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دی جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاسی امور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ احتجاج میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک جتنے افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو بھی 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

یاد رہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مظاہرین منتشر ہوگئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے سینکڑوں کارکنوں کی موت کے دعوے کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین