ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںبشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، 4185...

بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، 4185 کارکنان کا ریمانڈ منظور

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار 4185 کارکنان کا ریمانڈ منظور کر لیا ۔

مقدمہ اسلام آباد میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں 7اے ٹی اے سمیت 20 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں پبلک آرڈر کی دفعات بھی شامل مقدمے میں سینٹر فیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 18 ہزار افراد نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا، ہجوم میں شامل افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

درج مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلے کے دوران ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے 5971 گرفتار کارکنوں میں سے 4185 کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تمام تھانوں سے مجموعی طور پر 5971 کارکنان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے گئے ۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیسز کی سماعت کی جبکہ تحریک انصاف کے وکلاء کی ٹیم گرفتار شدگان کی طرف سے پیش ہوئی۔

عدالت نے 749 گرفتار ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیئے جبکہ ایک خاتون زلیخہ بی بی سمیت 37 کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کر دیا گیا۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو 12 دسمبر جبکہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجے گئے ملزمان کو 5 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے 16 تھانوں میں مجموعی طور پر 24 نومبر کے احتجاج کے 23 مقدمات درج کئے گئے جن میں سب سے زیادہ مقدمات ضلع اٹک کے تھانوں باہتر ، حضرو، حسن ابدال ، فتح جنگ اور رنگو میں درج ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین