ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںتحریک انصاف کے مرکزی 2 عہدیداران مستعفی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری...

تحریک انصاف کے مرکزی 2 عہدیداران مستعفی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم پشاور پہنچ گئی

اسلام آباد میں 24 نومبر کے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 2 مرکزی عہدیداران سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سلمان اکرم راجا کے پاس تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ تھا جب کہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا نے احتجاج کے بعد پارٹی کی جانب سے تنقید اور اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ بھی پارٹی کی جانب سے احتجاج میں دی گئی ذمہ داری پوری نہ کرنے پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا۔

اس سے تنقید پر ردعمل میں سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ کہا گیا ہم احتجاج میں اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے، میں پورا دن لاہور کی سڑکوں پر تھا، شہر میں جہاں بھی 10، 20 کارکنان اکٹھے ہوتے ان پر لاٹھی چارج اور گرفتار کر لیا جاتا، اس صورت میں لوگ نکلنا اور اسلام آباد میں احتجاج روانہ ہونا ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے دو ماہ قبل ہی سلمان اکرم راجا کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کو گرفتاری کرنے کیلئے نیب ٹیم، پشاور پہنچ گئی

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں 24 نومبر کے ناکام احتجاج کے بعد اضافہ ہوگیا ہے۔ گرفتاری کے عدالتی احکامات کی تعمیل کیلئے نیب ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے،

نیب کی ٹیم اسلام آباد احتجاج کے بعد سے غائب بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گرفتار کرنے کے لیے پشاور پہنچی، ٹیم نے گرفتاری میں معاونت کیلئے پختونخوا پولیس سے بھی ٹیم بھی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی تھی جہاں عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین