جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومپاکستانسعودی عرب میں منشیات سمگلنگ میں موت کی سزا پانے والوں میں...

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ میں موت کی سزا پانے والوں میں پاکستانی سرفہرست

محمد نوید خان

سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی حیران کن تعداد سامنے آگئی ہے ، سزائے موت پانے والوں میں پاکستانی سر فہرست ہیں۔

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کے مطابق رواں سال اب تک سعودی عرب میں 100 غیر ملکی شہریوں کو منشیات سمگلنگ میں سزائے موت دی گئی ہے جس میں 21 پاکستانی شہری شامل ہیں اور یہ کسی بھی ایک ملک کے شہریوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں یمن سے 20، شام سے 14، نائجیریا سے 10، مصر سے 9، اردن سے 8، اور ایتھوپیا سے 7 مجرم شامل ہیں۔ فہرست میں سوڈان، بھارت اور افغانستان سے 3 ،3 جبکہ سری لنکا، اریٹیریا اور فلپائن سے ایک ایک شہری شامل ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق گزشتہ سال 34 غیر ملکیوں کو سزائے موت دی گئی تھی جب کہ اس سال یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنے سے بھی زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ اور اس دھندے سے منسلک افراد کو موت کی سزا دی جاتی ہے جبکہ دیگر بڑے جرائم پر بھی موت کی سزا ہے۔

سعودی عرب نے سال 2019 میں منشیات کے مجرموں کے لیے موت کی سزا معطل کی تھی تاہم سال 2022 میں یہ معطلی ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد منشیات کے سمگلروں اور اور منسلک افراد پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں پھانسی کی سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین