ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںکامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد، کانووکیشن میں 39 پی ایچ ڈیز سمیت 1296طلبہ...

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد، کانووکیشن میں 39 پی ایچ ڈیز سمیت 1296طلبہ کو ڈگریاں تفویض

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی سمیت 1296 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ 58 طلبہ و طالبات کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر گولڈ، سلور اور براؤنز میڈلز دیئے گئے۔

تقریب میں ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی مہمان خصوصی تھے جہاں ممبر آف سینٹ، ممبر آف سینڈیکیٹ، ممبر آف ایکڈمک کونسل، مختلف کیمپسز کے ڈائریکٹرز، بورڈ آف فیکلٹی،ڈینز آف فیکلٹی اور پروفیسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے والدین، رشتے داروں اور علاقہ بھر کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

کانووکیشن میں مجموعی طور پر 1296 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 954 بی ایس، 303 ایم ایس 39 طلبہ و طالبات کو PhD کی ڈگریاں دی گئیں۔

کانووکیشن فال 2023 اور سپرنگ 2024 میں 3 انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈلز، 2 انسٹی ٹیویٹ سلور میڈلز اور 1 انسٹی ٹیویٹ براؤنز میڈل دیا گیا جبکہ 5 کیمپس گولڈ میڈلز ، 3 کیمپس سلور میڈلز اور 1 کیمپس براؤنز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

6532eae4-25fa-485f-a9ff-51419b90059d

سیشن سپرنگ 2024 میں انسٹی ٹیویٹ گولڈ میڈل 7، انسٹی ٹیویٹ سلور میڈل 3 اور انسٹی ٹیویٹ براؤز 1دیا گیا۔ جبکہ کیمپس گولڈ میڈلز12، کیمپس سلور میڈل 11 اور کیمپس براؤز 9 میڈل بھی دئے گئے.

تقریب کے مہمان خصوصی رڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے طلبہ و طالبات اور اُن کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے زور دیا کہ عملی میدان میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کامسیٹس نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو علمی دُنیا میں جو بنیاد فراہم کی ہے اُس کے بل بوتے پر ترقی کی اعلیٰ منازل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف حصول علم ہی کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ اخلاق کی بلندی اور نظم کی پاسداری نہ ہو۔

567c2ffc-875b-4506-bc40-c278077c7bcc

اُنہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مشکل وقت بیت گیا، اب آپ کے لئے ترقی کے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ اُنہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ اپنی زندگی کی بنیاد اعلیٰ اخلاقی اقدار، دیانت، وفاداری اور کام میں لگن پر استوار کرکے پاکستان کی فلاح اور ترقی کے لئے کام کریں۔

مہمان خصوصی نے افواج پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہر موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کی مدد کی باالخصوص کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس کے لئے جگہ فراہم کی جس بدولت آج کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس میں 5700 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

اُنہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو بھی تعلیم دوست اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ نوجوان اس ملک کا طاقتور اثاثہ ہیں جو علم کی طاقت استعمال کر کے ملک میں نمایاں تبدیلی لاسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر میرٹ پروفیسر ڈاکٹرامتیاز علی خان نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ادارے کے قیام سے اب تک کی ترقی کو اطمینان بخش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیوسٹی اسلام آباد، ایبٹ آباد کا جو پودہ 3 شعبہ جات اور 121 طلبہ کے ساتھ 2001 میں لگایا گیا تھا وہ اب ایک ثمر بار تناور درخت کی شکل میں آپ کے سامنے ہے جہاں اس وقت 5700 طلبہ 12 مختلف شعبہ جات میں تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اانہوں نے بتایا کہ اس سال مزید 2 نئے شعبہ جات Economics اور Computer Engineering کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے ساتھ 3 نئے پروگرامز جن میں Business Data Analytics ،Mathematics with Data Science اور Medical Lab Technology بھی شروع کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام پیشہ ورانہ پروگرامز مجاز اداروں سے تسلیم شدہ ہیں۔ کامسیٹس ایبٹ آباد سے اب تک تقریباً 20100 طلبہ اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ان طلبہ میں بی ایس 16075، 1380ماسٹرز اور 179 پی ایچ ڈی بھی شامل ہیں جبکہ آج مزید 39 سکالرز PhD کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کامسیٹس یونیورسٹی نے 1500سے زیادہ تحقیق مقالے شائع کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جن میں بڑا حصہ ایبٹ آباد کیمپس نے ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین