جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومپاکستانپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت شروع، پہلی بار کارگو بحری...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت شروع، پہلی بار کارگو بحری جہاز چٹاکانگ پہنچ گیا

پاکستان کے معاشی حب کراچی کی بندرگاہ سے سامان سے لدا بحری جہاز بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ پہنچ گیا، دونوں ممالک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

موقر بنگلہ دیش اخبار ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیش پہنچنے والے کارگو جہاز میں مختلف اقسام کا سامان لدا تھا جس کا مجموعی وزن 2,300 ٹی یوز تھا۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کراچی سے چٹاگانگ پہنچنے والا یہ کارگو جہاز تاریخی سنگ میل ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی روٹ قائم ہوا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی کمشنر سید احمد معروف نے براہ راست شپنگ روٹ کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور کاروباری تعلقات کے اضافے کیلئے بڑا قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کارگو جہاز کی آمد دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے، یہ اقدام نہ صرف موجودہ تجارتکو تیز کرے گا بلکہ دونوں طرف کے کاروباری افراد کے لیے بھی نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے سے قبل یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ ایسا ہوگا لیکن اب یہ تعلقات بڑھ رہے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین