پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریناروے کی یونیورسٹیوں میں انگلش ٹیسٹ کے بغیر اسکالرشپس

ناروے کی یونیورسٹیوں میں انگلش ٹیسٹ کے بغیر اسکالرشپس

محمد نوید خان

ناروے دنیا کا جدید ترین اور 19واں ترقی یافتہ ملک ہے جہاں یونیورسٹیوں نے آنے والے سال 2025 کے لیے مختلف اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ ان اسکالر شپ کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے لیے آئی ای ایل ای ٹی (IELT) یا انگریزی کے دیگر ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت نہیں، بس آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اسکالر شپ کے اہل ہیں۔

پاکستان سٹوریز نے پاکستانی طالب علموں کے لیے مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ا سکالر شپس پر تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے معلومات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ بھی اگر بین الاقوامی اسکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان سٹوریز کے یہ صحفات آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے پاکستان سٹوریز وزٹ کریں اور ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

اگر آپ ایسی ہی اسکالرشپ چاہتے ہیں تو ممکنہ طور پر ناروے کی یونیورسٹیاں آپ کی راہ دیکھ رہی ہیں۔ اس تحریر سے آپ کو تمام ضروری معلومات حاصل ہوجائیں گی۔

پاکستان اسٹوریز ناروے کی یونیورسٹیوں میں داخلے اور اسکالرشپس پر مکمل تحقیق کے بعد یہ معلومات آپ کو فراہم کر رہا ہے۔

سال 2025 کے لیے ناروے نے بین الاقوامی طالب علموں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے قوانین میں نرمی کی ہے۔ اگر آپ انگلش زبان کے ٹیسٹ آئی ای ایل ای ٹی نہیں دینا چاہیتے تو کوئی بات نہیں یونیورسٹیاں اس کے بغیر بھی آپ کا داخلہ قبول کرسکتی ہیں۔

تاہم اس کے متبادل کے طور پر آپ کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ آپ نے ناروے کی یونیورسٹی سے پہلے کی تعلیم انگریزی میں حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے لیے اپنے سابقہ تعلیمی ادارے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا اور ممکنہ طور پر پڑھا گیا نصاب پیش کرنا پڑے گا۔

کچھ یونیورسٹیاں داخلے سے پہلے طالب علم کا انٹرویو کرتی ہیں جس میں وہ امیدوار کی انگریزی زبان کی صلاحیت کو خود جانچتے ہیں۔

مختلف یونیورسٹیوں کی انگریزی کے بغیر اپنی اپنی ترجعیات اور اپنا اپنا جانچنے کا طریقہ ہے جو زیادہ مشکل نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی زیادہ وقت اور پیسے صرف ہوتے ہیں۔ یہی نہیں کہ صرف داخلہ دیا جاتا ہے بلکہ اسکالرشپ بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسکالرشپ کے لیے آپ کو الگ سے درخواست جمع کروانی پڑے گی۔ ایسی درجنوں یونورسٹیاں اور کئی اسکالرشپس ہیں جو آپ کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ اس کی تمام تر تفصیلات اس لنک پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین