بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے کے لیے آنے سے انکار پر پاکستان آنے انتہائی سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مختصر ای میل کے ذریعے ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں بھارت میں ہونے والے تمام ایونٹس کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ نیوٹرل وینیو پر بھی بھارتی ٹیم کے ساتھ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کھیلوں میں سیاست کو ملوث کرنے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2036 میں اولمپکس کی میزبانی لینے کی بھارتی کوشش کی بھی مخالفت کرے گا۔