ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریں3 ماہ کیلئے اضافی استعمال پر بجلی 26 روپے فی یونٹ سستی...

3 ماہ کیلئے اضافی استعمال پر بجلی 26 روپے فی یونٹ سستی کرنے اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی استعمال پر سہولت پیکج کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 26 روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان موسم سرما کے تین ماہ کیلئے کیا گیا، اس سہولت کے تحت 3 ماہ میں بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس پیکج کے نتیجے میں بجلی کی لاگت میں کمی سے صنعت کا پہیہ تیز ہوگا، کاروبار اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ رہے گا، گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق سہولت پیکیج کا اطلاق مالی سال 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد، مالی سال 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد مالی سال 2024 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافی استعمال پر ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق کمرشل صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 34 فیصد یا 13 روپے 46 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 47 فیصد یا 22 روپے 71 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی صارفین کو دسمبر تا فروری کے دوران بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

ایک ماہ میں 3 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر

قبل ازیں وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ اکتوبر میں ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر کا بڑھنا اور ایک ماہ میں ترسیلات زر کی مد میں 3 ارب ڈالر کا پاکستان آنا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی کرنسی مستحکم ہے اور معاشی اعشاریے دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔

ادھر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، گزشتہ 12سے 14ماہ میں بہت بہتری کے نتیجے میں کرنسی مستحکم اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتر ہوئے ہیں، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین