ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اور...

ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اور جوڈیشل الاؤنس 11 لاکھ روپے ہوگیا

حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں یکمشت بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث قائم مقام صدر و سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے ترمیمی حکم نامے کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کر دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ 68 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل الاونس 4 لاکھ 28 ہزار 40 روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ہائی کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ بھی 65 ہزار سے بڑھا کر تین لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ جوڈیشل الاونس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین