ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومتعلیمماحولیات اور ماحولیاتی صحت کیلئے ڈی اے اے ڈی کی اسکالر شپس...

ماحولیات اور ماحولیاتی صحت کیلئے ڈی اے اے ڈی کی اسکالر شپس کی مکمل تفصیلات

نورین محمد سلیم

پاکستان سٹوریز اپنے قارئین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس اور دیگر مواقع کے بارے میں مستند معلومات فراہم کر رہا ہے۔ ان معلومات کو اچھے سے پڑھنے کے نتیجے میں کوئی بھی طالب علم انتہائی سہولت سے ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم بتائیں گے کہ وہ طالب علم جو ماحولیات اور صحت کے شعبے میں ہیں وہ کیسے جرمنی کے ادارے جرمن اکیڈمک ایکسچینج سروس (ڈی اے اے ڈی) اور ملاوی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ماسٹر پروگرام میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جن میں اسکالر شپ بھی شامل ہے۔

اگر آپ ماحولیاتی صحت کے شعبے میں کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے ماسٹرز میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آپ کا سنہری مواقع نومبر 2025 میں شروع ہونے والا ہے۔

یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ قومی اور بین الاقوامی دونوں طلبا کے لیے کھلی ہے، جو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کا راستہ فراہم کرتی ہے۔

یہ پروگرام کیا ہے؟

ایم یو بی اے ایس میں ماحولیاتی صحت میں ایم ایس سی ایک جامع پروگرام ہے جو کورس ورک کے ساتھ تھیسس پروجیکٹ کو ملا دیتا ہے۔

 اس میں شامل ہے

کورس ورک: کورس ورک میں 10 اہم ماڈیولز ہیں جو ماحولیاتی صحت میں جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹمز (GIS) سے لے کر ایپیڈیمولوجی اور بائیو اسٹیٹسٹکس تک ہر شے کو کور کرتے ہیں۔

تحقیق اور تھیسس: کورس ورک مکمل کرنے کے بعد، آپ ایک آزادانہ تحقیقاتی منصوبہ کریں گے جس کا اختتام تھیسس پر ہو گا۔

یہ دو سالہ، فل ٹائم پروگرام آپ کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ضروری مہارت اور علم سے لیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟

اگر آپ اس شاندار موقع کو دیکھ رہے ہیں، تو بنیادی اہلیت کے معیار یہ ہیں

آپ کے پاس ایک تسلیم شدہ ادارے سے اچھے نتائج کے ساتھ بیچلر ڈگری (کریڈٹ، ڈسٹنکشن، یا جی پی اے 2.5 اور اس سے زیادہ) ہونی چاہیے۔

ڈگری ماحولیاتی صحت، عوامی صحت، یا اس سے متعلقہ شعبے میں ہونی چاہیے اور یہ گزشتہ چھ سالوں کے اندر حاصل کی گئی ہو۔

خواتین اور پسماندہ طبقات کے امیدواروں کو بھی درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے، لہذا اگر آپ ان زمروں میں سے ایک میں تو فوراً فائدہ اٹھائیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

ڈی اے اے ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواست دینا آسان ہے، لیکن آپ کو اس پر جلد از جلد عمل کے ساتھ مندرجہ ذیل طریقوں کو اپنا ہوگا۔

ڈی اے ای پورٹل کے ذریعے درخواست دیں: یہاں کلنک کریں۔

ایم یو بی اے ایس میں براہ راست درخواست جمع کروائیں۔

یاد رکھیں کہ صرف ڈی اے اے ڈی درخواست دینا کافی نہیں ہے۔ اسکالر شپ دینے یا نہ دینے کامعاملہ ڈی اے اے ڈی طے کرے گا جبکہ یونیورسٹی داخلہ قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین