ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانپی آئی اے نجکاری کیلئے حکومت کو صرف 10 ارب روپے کی...

پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومت کو صرف 10 ارب روپے کی بولی موصول

عالمی ملیاتی ادارے آئی ایم ایف کی قرض کی شرائط پوری کرنے کیلئے پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے دوران توقع کے برعکس حیران کن حد تک معمولی رقم کی بولی موصول ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حتمی بولی لگانے کے عمل کے دوران 60 فیصد حصص کے لیے مختلف کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی گئی جبکہ حکومت کو امید تھی کہ بولی کی رقم 85 ارب روپے تک ہوگی۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے سنگل بڈ جمع کرائی تھی، اس کے علاوہ کسی گروپ نے بولی کیلئے لوازمات پورے نہیں کیے۔

نجکاری کمیشن نے بولی لگانے والی کنسورشیم سے کہا ہے کہ وہ اپنی بولی کو حکومت کی جانب سے کم از کم مقرر کردہ قیمت کے مطابق بنائے جس پر بلیو ورلڈ سٹی نے اپنی بولی کو حتمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت یہ قبول نہیں کرنا چاہتی تو ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین