پاکستان اسٹوریز
بلوچستان میں مستونگ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں سکول جانے والے 6 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یہ دھماکا مسجد روڈ کے سول ہسپتال چوک میں اس وقت ہوا جب یہاں سے پولیس کی ایک گاڑی پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق صبح سویرے طلبہ اسکول جا رہے تھے وہ بھی دھماکے کی زد میں آگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں قریب ہی واقع سکول کے طالب علموں کی تعداد 6 ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ 9 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
شورش زدہ مستونگ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ اس کا شمار امن وامان کے حوالے سے انتہائی تشویشناک علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔
مستونگ میں بم دھماکوں اور دھشت گردی کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سال 12 ریع الاول کے جلوس میں خود کش حملے میں 50 سے زائد جبکہ چند سال قبل انتخابات کے دوران دھماکے میں 100 سے افراد لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔