ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومشعر وشاعریمرد مسلمان : ضرب کلیم

مرد مسلمان : ضرب کلیم

ہرلحظہ ہے مومن کي نئي شان، نئي آن

گفتار ميں، کردار ميں، اللہ کي برہان!

قہاري و غفاري و قدوسي و جبروت

يہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

ہمسايہء جبريل اميں بندئہ خاکي

ہے اس کا نشيمن نہ بخارا نہ بدخشان

يہ راز کسي کو نہيں معلوم کہ مومن

قاري نظر آتا ہے ، حقيقت ميں ہے قرآن!

قدرت کے مقاصد کا عيار اس کے ارادے

دنيا ميں بھي ميزان، قيامت ميں بھي ميزان

جس سے جگر لالہ ميں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم

درياؤں کے دل جس سے دہل جائيں، وہ طوفان

فطرت کا سرود ازلي اس کے شب و روز

آہنگ ميں يکتا صفت سورئہ رحمن

بنتے ہيں مري کارگہ فکر ميں انجم

لے اپنے مقدر کے ستارے کو تو پہچان

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین